Wednesday, 28 February 2018

معمولی سی غلطی پر خطرناک جان لیوا مخلوق آپے سے باہر ہو کر حملہ آور ہو جاتی ہے

https://goo.gl/HPyEd9
معروف ہالی ووڈ فلم جراسک پارک کا نیا ویڈیو گیم اپنی تخلیق کے آخری مراحل میں ہے، تاہم اس گیم کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق دیوہیکل ڈائنو سارز پر مبنی فلم جراسک پارک کو اب ویڈیو گیم کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

برطانوی گیم ڈیولپرز فرنٹیر کے تیار کردہ اس ویڈیو گیم میں دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک کے مناظر پیش کیے گئے ہیں،

جہاں پر کی گئی معمولی سی غلطی یا قواعد کی پابندی نہ کرنے پر یہ خطرناک جان لیوا مخلوق آپے سے باہر ہو کر حملہ آور ہو جاتی ہے۔

اس گیم میں زیادہ خطرناک مشن اور ہتھیار موجود ہیں جو پلیئر کو اگلے لیول پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

اس ویڈیو گیم کو آپ پی سی، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس وَن پر کھیل سکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...