Wednesday, 28 February 2018

بلائنڈ ورلڈ کپ کی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ انعام دیا گیا

https://goo.gl/eWfpLQ
لاہور میں بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں ورلڈکپ کے نمایاں پرفارمر اور بلائنڈ کرکٹ کیلئے خدمات دینے والوں میں ایوارڈ اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

نجی ہوٹل میں سجائی گئی اس تقریب میں قومی ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی،سجال کے چئیرمین زاہد مقصود، بلائنڈ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ ، ایم پی ایشعیب صدیقی اور دوسرے مہمانوں نے تحائف اور ایوارڈدیے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ انعام دیا گیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ذیشان عباسی، عامر اشفاق اور محمد جمیل کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ اور دو لاکھ کیش دیا گیا۔

سابق کوچ نفیس احمد کو بھی ایوارڈ اور دو لاکھ کیش دیا گیا۔

بلائنڈ کرکٹ کے بانی رانا تاب عرفانی کے لئے بھی ایوارڈ کاآعلان کیا گیا۔ تقریب میں مختلف گیتوں پر کھلاڑی رقص بھی کرتے رہے
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...