https://goo.gl/SQtGyS
کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بوپارہ نے کہا ہے کہ کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں اور امید ہے دوبارہ ملاقات فائنل میں ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار برطانوی کھلاڑی روی بوپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر تحریر کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی، روی بوپارہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران خوشگوار وقت گزرا جس کے لیے تمام ساتھیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Thank u Karachi and thank u for the top class security making my stay a very pleasant one. Hopefully we will see u all in the final. @Salman_ARY #PSLSeason3 pic.twitter.com/jIjNQ1hKVd
— Ravi Bopara (@ravibopara) February 18, 2018
انہوں نے کراچی میں سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ کلاس سیکیورٹی کے باعث دورہ کراچی محفوظ اور خوشگوار رہا جس پر سیکیورٹی اداروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment