Wednesday, 21 February 2018

یہ جوس آپ کو صحت مند بنائے

https://goo.gl/faV726
انار کو چھیلنا کافی مشکل کام ہوتا ہے مگر یہ محنت اس وقت بری نہیں لگتی جب یہ معلوم ہو کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔

اور صرف پھل ہی نہیں بلکہ اس کا جوس یا عرق بھی انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

ایک حالیہ تحقیق جو جرنل نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہوئی، کے مطابق انار کے جوس کا روزانہ استعمال کسی اور پھل کے مقابلے میں اینٹی آکسائیڈنٹس افعال کو زیادہ بہتر کرتا ہے۔

یہاں جانیں کہ روزانہ اس جوس کو اپنی غذا کا حصہ بنانا کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

مثانے کے کینسر سے تحفظ

ایک تحقیق کے مطابق اگر مرد روزانہ اس جوس کا ایک گلاس پینا عادت بنالیں تو ان میں پی ایس اے نامی جز کی سطح کم ہوتی ہے جو کہ مثانے کے کینسر سے تحفظ دیتی ہے۔

دانتوں کے لیے فائدہ مند

انار کے جوس کی وائرس کے خلاف مزاحمت کی طاقت دانتوں کے پلاک کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔

دل کا دوست

جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق انار کا عرق پینا بلڈ پریشر کو 12 فیصد سے زائد کم کردیتا ہے۔ اسی طرح یہ جوس دل کی شریان میں مواد کا اجتماع بھی کم کرتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے جس سے دل صحت مند رہتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

انار کا جوس صحت بخش اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں موجود اجزاءجیسے پولی فینولز وغیرہ امراض کے خلاف لڑنے والے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس اینٹی آکسائیڈنٹس کی سرگرمیاں تین گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

ورم کے خلاف مزاحمت

انار کا جوس ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز ایسے پروٹین کی سرگرمیاں کم کرتا ہے جو کہ ورم بڑھا کر جوڑوں کے امراض کا باعث بنتی ہے۔

یاداشت میں ممکنہ بہتری

کچھ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار کا جوس یاداشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پولی فینولز ہیں جو کہ دماغی افعال کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

جسم میں خون کی کمی دور کرے

انار کا جوس آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ جسم میں خون کے سرخ خلیات کی نشوونما بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہیموگلوبن کی سطح میں بھی بہتری ہوتی ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے بہترین

انار کا جوس متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم میں فری ریڈیکلز کے قیام کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد اور بال صحت مند رہتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...