https://goo.gl/yLCtjZ
مانسہرہ میں ایڈیشنل اے سی خرم رحمن کی زیر نگرانی چکیاء روڈ پر ایک دکان کے آگے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔
اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعہ توڑ پھوڑ کی گئی جس سے مکان سے ملحقہ بیکری کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
انجمن تاجران کشمیر روڈ کے صدر حاجی الیاس نے انتظامیہ کی جانب سے توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔
ایڈیشنل اے سی خرم رحمن کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکان کے آگے قائم تجاوزات ہٹانے پر تاجروں نے احتجاج کیا۔
تاجروں نے بتایا کہ انتظامیہ تجاوزات کے زمرے میں آنے والی تعمیرات کو مسمار کر سکتی ہے مگر قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانا چاہئے،
تاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادھر متاثرہ تاجر محمد خان نے بتایا کہ ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، انتظامیہ نے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment