https://goo.gl/9DsU2H
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں مردان میں زیادتی کا شکار ہونے والی ننھی اسما قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کوہاٹ میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی کےاور آرپی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوہاٹ میں بچی کو قتل کرکے بندہ بھاگ گیا، کے پی کے پولیس کیا کررہی ہے؟ لوگوں کو ہراساں کررہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں تحقیقات کا کوئی میکنزم نہیں، بتایا جائے کہ ملزم بیرون ملک کیسے فرار ہوا؟ کے پی کے پولیس میں صلاحیت نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا ملزم کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے؟
واضح رہے کہ تین روز قبل میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو تحریک انصاف کے ضلعی صدرآفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد آفریدی نے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ازخود, جسٹس, عاصمہ, قتل, لیا, لے, نوٹس, نے, پاکستان, چیف, کا, کیس
Friday, 2 February 2018
چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment