Tuesday, 6 February 2018

بھارت میں فیس بک فرینڈ نے فلم پدماوات دیکھنے کے بعد لڑکی کو سینما ہال کے باہرزیادتی کا نشانہ بناڈالا

https://goo.gl/uWdErv
حیدر آباد (نیو زڈیسک )بھارت میں فیس بک فرینڈ نے فلم پدماوات دیکھنے کے بعد لڑکی کو سینما ہال کے باہرزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں فیس بک فرینڈ نے اپنی دوست کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پدماوت دیکھنے کے بعد سینما ہال کے باہر ہی ریپ کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو ریپ کا

نشانہ بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے کی شناخت 23 سالہ بھکشا پتی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اپنے ہی فیس بک فرینڈ کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا، تاہم پولیس نے اب مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے درمیان چند ماہ قبل ہی فیس بک پر دوستی ہوئی، اور دونوں پدماوت کی نمائش کے موقع پر دارالحکومت حیدرآباد دکن میں ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے فلم دیکھنے سے قبل حیدرآباد میں کے معروف اندرا پارک کا دورہ کیا، جس کے بعد دونوں قریب ہی قائم سینما ہال پرشانت تھیٹر میں پدماوت دیکھنے کے لیے چلے گئے۔پولیس انسپکٹر ایم ماتیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد ہی ملزم نے لڑکی کو سینما ہال کے باہر ایک مقام پر ریپ کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کا جھوٹا وعدہ بھی کیا تھا۔ادھر ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکے نے سینما ہال کو خالی دیکھتے ہوئے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی دوست کو درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے انڈین پینل کوڈ(آئی

پی سی( کی دفعہ 376 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔مذکورہ واقعے سے 10 روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک ایئر فورس اہلکار کی جانب سے طلبہ ہاسٹل کے باہر آئی ٹی کی طالبہ کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی ایئر فورس کے اہلکار کا دعوی تھا کہ وہ اور متاثرہ لڑکی فیس بک فرینڈ ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...