Tuesday, 20 February 2018

شادی کب کرو گے؟اس سوال سے تنگ آ کر نوجوان نے خود سے ہی شادی رچا لی،فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

https://goo.gl/9K8YX1
بھارت(ویب ڈیسک)دنیا کے ہر معاشرے میں شادی کو ایک ضروری کام سمجھا جاتا ہے۔اور جب کسی لڑکے یا لڑکی کی عمر ایک خاص حد تک پہنچ جائے تو لوگ اس سے شادی سے متعلق سوالات کرنے لگ جاتے ہیں اور اگر کوئی شادی نہ کرنا چاہئے اور تنہا زندگی گزارنا چاہے تو اسے باغی کہا جاتا ہے۔بھارت میں ایک 28سالہ نوجوان نخیل ملک نے ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔
نوجوان نخیل عورتوں کے اس سوال سے تنگ آ گیا تھا کہ بیٹا شادی کب کر رہے ہو؟نوجوان نے ان تمام عورتوں کے سامنے شادی کا اعلان کیا اور اپنی ایک فوٹوگرافر دوست بھومیکا بھاٹیا کو بلایا اور اس کے ساتھ کچھ ایسا کرنے کا منصوبہ بنایا کہ ان تمام رشتہ داروں اور خواتین کے منہ بند ہو سکیں اور اس کے دو گھنٹے کے دوران ہی ان دونوں نے ایک ایسا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا جس میں نوجوان خود سے شادی کر رہا ہے۔
نخیل نے اپنی شادی کی تصاویر سب کو دکھا کر یہ پیغام دیا کہ وہ اپنا جیون ساتھی تلاش کر چکا ہے۔نوجوان کا یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اور سشل میڈیا صارفین اس پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ صارفین کی جانب سے نوجوان کو خود کے ساتھ ہی شادی رچانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جب کہ صارفین نے اسے محض مذاق قرار دیا۔


Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, آ, تنگ, خود, رچا, سوال, سوشل, سے, شادی, شوٹ, لیفوٹو, میڈیا, نوجوان, نے, وائرل, پر, کب, کر, کرو, گےاس, ہی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...