https://goo.gl/RfkNjb
لاہور(نیو زڈیسک ) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے اپنے چاہنے والوں کوبراہ راست میوزک سنانے کیلیے سوشل میڈیا پراپنا پہلا پروگرام پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کا پہلا پروگرام 14 فروری کو ’’ لائیوسیشن ود سارہ رضا خان ‘‘ کے نام سے پیش کیاجائے گا جس میں سارہ رضا اپنے سازندوں کے ہمراہ مقبول اورکچھ نئے گیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی تاہم اس سلسلے میں جب سارہ رضا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنے پروگراموں کی مصروفیت اورٹی وی شوز میں شرکت کی وجہ سے دنیا بھرمیں بسنے والے پرستاروں سے دوری بڑھ رہی تھی، جس کی شکایات مجھے سوشل میڈیا پرموجود میرے پیج پربھی موصول ہورہی تھیں۔گلوکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے میوزیشن اور ساؤنڈ انجینئر کے ہمراہ ایک نئے پروگرام کوپیش کرنے کی جانب گامزن ہوں۔ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن اپنے چاہنے والوں کی خواہش کا احترام کرنا ایک فنکار کی اولیں ذمے داری ہوتی ہے۔ اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی ٹیم میں شامل سب لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورپھرلائیوسیشن کی تیاری میں لگ گئے۔سارہ رضا خان نے بتایا کہ لائیوسیشن کا پہلا پروگرام میں ، اپنے گھرمیں ہی پیش کرونگی۔ اس دوران ہم جہاں مقبول گیت اورغزلیں پیش کرینگے، وہیں کچھ نئی دھنیں بھی سنائیں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دنیا بھرمیں اس پروگرام کو دیکھنے والے لوگ ہماری اس کاوش کواس لیے سراہیں گے، کیونکہ اس سے پہلے ایسے تجربات بہت کم ہوئے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کے حالات سب کے سامنے ہیں اور دوسری جانب پرائیویٹ چینلز کی اکثریت کی زیادہ توجہ نیوز پر ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 19 February 2018
پاکستانی معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کوتو آپ جانتے ہی ہونگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment