Saturday, 10 February 2018

نیب نے نواز شریف کو کل طلب کرلیا

https://goo.gl/u7XBZ4
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیسز میں الگ الگ ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نوازشریف کو نیب راولپنڈی نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔


سپریم کورٹ سے نااہلی اور عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے کے بعد نواز شریف کے خلاف یکے بعد دیگرے ریفرنس دائر ہو رہے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل اور فیلگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں ضمنی ریفرنسز تیار کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کیلئے سابق وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹس میں نوازشریف کو نیب راولپنڈی کے دفترمیں آکر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔


یہ ریفرنسز نیب راولپنڈی میں تعینات ہونے والے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں تیار کیے جارہے ہیں۔ عرفان نعیم منگی پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نیب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ جے آئی ٹی کے اہم رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ضمنی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے۔


دوسری جانب ایون فیلڈ پراپرٹی لندن فلیٹس ریفرنس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے. نیب نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے ٹی وی انٹر ویوز کا ریکارڈ بھی پیمرا سے حاصل کرلیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, شریف, طلب, نواز, نیب, نے, پاکستان, کرلیا, کل, کو

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...