Saturday, 10 February 2018

فیس بک میں ایک نئے بٹن کی آزمائش

https://goo.gl/A2Qjbf
فیس بک صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے ڈس لائیک بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر کمپنی اس کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس کے خیال میں یہ ساکھ کے لیے اچھا نہیں اور اس کی جگہ 2016 میں ری ایکشنز کو متعارف کرادیا۔


مگر اب فیس بک کی جانب سے ڈس لائیک تو نہیں مگر اس سے کچھ ملتے جلتے ڈاﺅن ووٹ بٹن کا ضرور تجربہ کیا جارہا ہے۔ یہ تجربہ کمنٹس کے لیے کیا جارہا ہے اور یہ ری ایکشنز سے بالکل ہٹ کر ہے۔


فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہم ڈس لائیک بٹن کی آزمائش نہیں کررہے بلکہ ایسا فیچر آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے لوگ پبلک پیج پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔


یہ تجربہ اس وقت امریکا میں محدود تعداد میں صارفین پر کیا جارہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اگر کوئی صارف کسی پوسٹ کو ناپسند بھی کرتا ہے تو بھی وہ دیگر پر ظاہر نہیں ہوگا کیونکہ یہ یوزر فیسنگ فیچر نہیں ہوگا۔


بنیادی طور پر یہ نامناسب مواد کو رپورٹ کرنے کا آسان ذریعہ ہوگا کیونکہ اس وقت کسی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...