Saturday, 10 February 2018

آئس کرکٹ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آفریدی کی ٹیم فاتح

https://goo.gl/t5k8VY
سوئٹزرلینڈ کے برفیلے میدان پر شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم 8 وکٹ سے ناکام رہی، عبدالرزاق نے تین شکار کئے۔ پیپلس ڈائمنڈز کے کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


ڈائمنڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔ دونوں وکٹیں پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے لیں۔


کپتان وریندر سہواگ نے اننگز کو سہارا دیتے ہوئے 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ گرانٹ ایلیٹ کی گیند کا شکار بن گئے۔ اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز مائیک ہسی تھے جو ڈینئیل ویٹوری کی گیند پر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کو مجموعہ اس موقع پر 91 رنز تھا جبکہ اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔


یہاں محمد کیف اور انڈرو سائمنڈز کے درمیان شراکت نے ٹیم کو 205 رنز کے اسکور پر پہنچایا۔ کیف 57 بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سائمنڈز 67 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔


رائلز کی جانب سے عبد الرزاق نے تین جبکہ ایلیٹ اور ویٹوری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں رائلز کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنادیا اور 17ویں اوور میں بھی ہدف پورا کرلیا گیا۔


جیک کیلس 90، گریم اسمتھ 58 اور اویس شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلوائی۔


ڈائمنڈز کی جانب سے رمیش پوار اور ظہیر خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


فتح کے ساتھ رائلز نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ شاندار بیٹنگ پر جیک کیلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اویس شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...