https://goo.gl/SKoN8a
ممبئی(نیو زڈیسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حْسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکارائوں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اْس وقت رونما ہوا جب اْنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔کریتی کا اس ایک گھنٹے کے دوران ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمہ بھی ہوتا رہا اور مداح مختلف رائے بھی دیتے رہے جب کہ کریتی نے مداح کی جانب سے خیریت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں خیریت سے ہوں اور پریشانہونے کی بات نہیں، میری مینیجر مجھے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن میں اس وقت بے آرام اور بھوکی ہوں۔ایک مداح نے کریتی کو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جس پر کریتی نے جواب دیا کہ خیال بْرا نہیں ہے، میں اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔آخر میں کریتی کا مداحوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کار مجھے لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے اب گھبرانے کی بات نہیں، میں میٹنگ میں جا رہی ہوں جس کے لیے میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو چکی ہوں یہ وقت بہترین طریقے سے گزارنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 15 February 2018
معروف بھارتی اداکارہ لفٹ میں پھنس گئیں ان کیساتھ لفٹ میں کیا واقعہ پیش آیا ، مداح چکرا کر رہ گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment