Thursday, 15 February 2018

ویلنٹائن ڈے سماجی تہوار، منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں،سعودی عالم دین

https://goo.gl/7BFW7v
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے سرکردہ عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک سماجی تہوار ہے اور اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم الغامدی نے’کہاکہ ہم عالمی سطح پر کئی دن مناتے ہیں۔ مثلا

والدین کا عالمی دن، ماں کا عالمی دن، استاد کاعالمی دن یا خواتین کا عالمی دن وغیرہ، یہ سب سماجی نوعیت کے ایونٹ ہوتے ہیں۔ان کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقاید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام میں ایسی سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔ ویلنٹائن یا محبت کے عالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔علامہ قاسم الغامدی نے کہا کہ اسلام بھی لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ آپ کسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودی ونصاریٰ کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے۔ البتہ براہ راست جنگ کرنے اور لڑنے والے عناصر اس میں شامل نہیں۔ یہ صرف پرامن لوگوں تک محدود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے یہودی پڑوسیوں کے ہاں آتے جاتے رہتے اور ان کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرتے۔ اللہ کا فرمان بھی ہے’’قولوا للناس حسنا‘‘(لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آؤ)۔انہوں نے وضاحت کی ویلنٹائن ڈے کومنانے کے مخالفین اسے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جاھلیت کے تہواروں میں

سے ایک ہے۔ اگر کوئی مذہبی تہوار منانے کی کوشش کررہا ہیجس کا اسلام میں کوئی وجود نہیں تو وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، مگر ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اس تہوار کے موقع پر ہم ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں الغامدی نے کہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دوسرے غیرمسلموں کی

عیدوں اور تہواروں پر ہم انہیں مبارک باد پیش کر سکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, امر, تہوار, سماجی, شرعی, مانع, منانے, میں, ویلنٹائن, ڈے, کوئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...