Tuesday, 27 February 2018

اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر،سعودی ریال اور یواے ای درہم میں اضافہ،یورواوربرطانوی پائونڈمیں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا

https://goo.gl/gAaowM


کراچی(نیوزڈیسک)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،یورواوربرطانوی پائونڈ کی قدرمیں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا،

جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید111-20روپے سے بڑھ کر111.30روپے اور قیمت فروخت111.50روپے سے بڑھ کر111.60روپے ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قدر میں70پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید138.00روپے سے گھٹ کر137.30روپے اور یوروکی قیمت فروخت 139.50روپے سے گھٹ کر138.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید155.40روپے سے گھٹ کر155.30روپے اورقیمت فروخت156.90روپے سے گھٹ کر156.80روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 15پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.45روپے سے بڑھ کر29.60روپے اور فروخت29.70روپے سے بڑھ کر29.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.20روپے سے بڑھ کر30.30روپے اور قیمت فروخت30.45روپے سے بڑھ کر30.60روپے ہوگئی۔ ہفتہ کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپی اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ ہفتہ کو تعطیل کے باعث بندرہی ۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...