Tuesday, 27 February 2018

جج کے گھر میں زبردستی داخل ہونے والی بکری کو گرفتار کر لیا گیا،

https://goo.gl/7HN17H


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے بعد ان کے جانور بھی انتہا پسندی کا شکار ہونے لگے ہیں جس کی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے ایسی مثال سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ ورطہ حیرت میں پڑ جائیں گے۔

چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں پولیس نے ایک جج کے گھر کےصحن سے گھاس کھانے پر ایک مسلمان شخص اور اس کی بکری کو گرفتار کر لیا ہے۔بکری کے مالک کا نام عبدالحسن ہے۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ اس کی بکری نے ہیمنت رترے نامی جج کے گھر کے صحن میں گھاس اور پودوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے بکری اوراس کے مالک کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔تاہم پولیس نے مقدمے میں ایسی سخت دفعات شامل کی ہیں کہ اگر بکری کا یہ جرم ثابت ہو گیا تو انہیں 2سے 7سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔متعلقہ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ”بکری اس سے قبل بھی جج کے گھر میں داخل ہو چکی ہے اور شکایت کے باجود اس کے مالک نے اسے نہیں روکا۔“
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بکری, جج, داخل, زبردستی, عجیب و غریب, لیا, میں, والی, کر, کو, کے, گرفتار, گھر, گیا, ہونے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...