https://goo.gl/iAi8VC
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ سلطان سلمان خان کی سماجی تنظیم ’بینگ ہیومن‘ کومقررہ مدت کے اندرمفت ڈائلاسزسینٹر نہ کھولے جانے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان نے اس تنظیم کا بنیاد 11 سال قبل 2007 میں رکھا، جو بنیادی طور پر غریبوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔سلمان خان یہ تنظیم گزشتہ 11 برس میں متعدد کارنامے سر انجام دے چکی ہے، تاہم وہ گزشتہ 2 سال سے ایک کام کرنے میں ناکام رہی ہے، جس وجہ سے انہیں بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔دکن کیرونیکل نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے ’دی بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن‘ (بی ایم سی) کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے۔خبر کے مطابق سلمان خان کی تنظیم کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممبئی کے علاقے باندرا میں 24 ڈائلاسز سینٹر کو کھولنے میں ناکام گئی ہے، اور اگر تنظیم نے خدشات ختم نہ کیے اور سینٹرز کے قیام کو یقینی نہیں بنایا تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے سینٹ جوہن روڈ پالی ہل میں واقعے الائیڈ کو آپریٹو سوسائٹی میں 24 ڈائلاسز سینٹر کو ایک سال کے اندر کھولنا تھے، تاہم تاحال تنظیم مذکورہ سینٹر نہیں کھول سکی، جس وجہ سے اسے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اگر سلمان خان کی تنظیم نے مذکورہ سینٹرز نہ کھولے تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 19 February 2018
بھارتی حکومت نے سلمان خان کوبڑاجھٹکادیدیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment