Thursday, 15 February 2018

کے پی کے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

https://goo.gl/isbHFx
لاہور (نیوزڈیسک)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں جاری مسلسل دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگکے بڑھتے ہوئے

واقعات ’’ مثالی پولیس‘‘ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈی آئی خان کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے وہاں کوئی محفوظ نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی آئی خان کو فوج کے حوالے کیاجائے اور چیف جسٹس آف پاکستان ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہجب تک دہشت گردوں کے فکری رہنماؤں اور سہولت کاروں کو قانون کے شنکجے میں نہیں کسا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد کرنا ممکن نہیں،محکمہ پولیس کی غفلت اورفرض نا شناسی کے باعث ڈی آئی خان مکتب تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے دفاتر کھل چکے ہیں اب وہاں پر عام آدمی کو قتل کیا جا رہا ہے رکشہ ڈرئیور،مزدور اور دوکاندار جیسے افراد ان کے نشانہ پر ہیں ۔ان کا کہنا تھایہ شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے،گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہم نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ پولیس کے نارواسلوک سے اذیت میں بھی مبتلا ہیں،دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں، سیکیورٹی ادارے اورپولیس الٹا

ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سے وضاحت طلب کی جائے،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے پاس اتنا وقت بھی نہیں وہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے اقدامات کریں اور شہدا کے گھروں میں جا کر اہل خانہ کی داد رسی کر سکیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, تحفظ, حکومت, عوام, فراہم, میں, ناکام, پاکستان, پی, کرنے, کو, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...