Thursday, 15 February 2018

ہر کمپیوٹر پر موجود اس نشان کا مطلب جانتے ہیں؟

https://goo.gl/Z9coS3
اگر تو آپ لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یہ پڑھ رہے ہیں تو آپ یقیناً اس ڈیوائس کو کھولنے یا بند کرنے کے بٹن سے واقف ہوں گے ۔

مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آخر لیپ ٹاپ ہو یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ہر ایک میں آن/ آف کے بٹن پر ایک نامکمل دائرہ کیوں ہوتا ہے جس کے درمیان میں ایک لکیر ہوتی ہے؟اگر نہیں تو اس کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی چھپی ہوئی ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردے۔


ویسے پہلے تو یہ جان لیں کہ پاور کا بین الاقوامی نشان ہے، مگر کس طرح کی پاور کا؟ تو اس کا جواب ہے بجلی کے الیکٹرون کرنٹ کی۔


اس نشان کو دوسری جنگ عظیم میں بجلی کے بٹنوں کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جس میں دائرہ درحقیقت صفر یا زیرو جبکہ لکیر ایک تھی۔


اس میں زیرو کا مطلب آف یا بند کرنا جبکہ ایک یا ون کا مطلب آن کرنا ہے۔


1973 میں انٹرنیشنل الیکٹرونیکل کمیشن نے اسی کوڈ کو مزید بہتر کرتے ہوئے نامکمل دائرے کے اوپر ایک لکیر ڈال دی جو کہ اسٹیںڈ بائی پاور اسٹیٹ کی علامت قرار دیا گیا۔


اس کے بعد سے بٹن پر نشان مسلسل اسی شکل میں موجود ہے۔مگر انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز نے بس اس میں یہ تبدیلی کی کہ اس نشان کا مفہوم اسٹینڈ بائی سے بدل کر پاور کردیا۔تو یہ ہے اس نشان کے پیچھے چھپی کہانی، جو اب ہر لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کا حصہ ہے مگر کروڑوں افراد اس نشان کے معنوں سے آشنا نہیں تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...