Thursday, 15 February 2018

عمران طاہر پر بھارتی تماشائی کے نسل پرستانہ حملے

https://goo.gl/iZwBc2
بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو بھارتی تماشائی کی جانب سے نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں ایک تماشائی نے لیگ اسپنر کو نسل پرستانہ جملہ کسا جس پر انہوں نے سیکیورٹی حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔


جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو جوہانسبرگ میں بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران ایک نامعلوم فرد نے عمران طاہر کو نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے مذکورہ شخص کی نشاندہی کی جنہوں نے اس شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...