Friday, 2 February 2018

وسیم اکرم کی ایک ٹویٹ پرشنیرا مشرقی بیوی بن گئیں

https://goo.gl/qEtKAj
سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلین نژاد اہلیہ شنیرا اکرم آئیڈیل جوڑی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں ہی خاصے سرگرم رہتے ہیں مگر گزشتہ دنوں وسیم اکرم کی ایک ٹویٹ نے شنیرا کے اندر روایتی بیویوں والی حس کو جگا دیا۔

وسیم اکرم نے خاصے رومانٹک انداز میں شروع کیے جانے والے اس ٹوئٹر پیغام کا اختتام بڑے ہی ڈرامائی انداز میں کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ " تم صبح میرے ساتھ ہوتے ہو، سڑکوں پر تنہا چہل قدمی کےوقت، دوستوں کے ساتھ تفریح کے وقت بھی تم ساتھ ہوتے ہو،

تم اس وقت بھی ساتھ ہوتے ہو جب میں اپنے کھانے کی تصاویر شیئرکرنا پسند کرتاہوں۔تم اسے شیئر کرتے ہو، میری فیملی کی تصاویر کو پسند کرتے ہو، مجھے مشورہ دیتے ہواور رات کو سونے سے پہلے شب بخیر کہتے ہو"۔

وسیم اکرم نے محبت بھرے ٹویٹ کا اختتام اپنے 40 لاکھ فینز کا شکریہ ادا کر کے کیا جس سے شنیرا یقینا حیرت میں مبتلا گئیں ہونگی کیونکہ ٹویٹ کے اس حصے تک تو شنیرا اسے اپنے شوہرکی جانب سے اظہار محبت سمجھتی رہیں۔ لیکن آخری لائن سے واضح کردیا کہ ماجرا ہے کیا۔

شنیرا نے جواب میں شکوہ کیا کہ "یہ ٹویٹ اس کارڈ سے بہتر ہے جو آپ نے شادی کی سالگرہ پر مجھے دیا تھا"۔

یعنی بیوی کو لگا کہ میاں نے مداحوں کیلئے تو خوب فیاضی دکھائی لیکن انہیں تو کبھی ایسا کچھ نہ کہا۔ قصور شنیرا کا بھی نہیں کیوں کہ وسیم اکرم کے بیشتر مداحوں کو بھی آغاز میں یہی لگا کہ اتنا خوبصورت پیغام بھابھی جی کے لیے ہے ۔

ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصروں نے شنیرا اور وسیم دونوں کو ہی خاصا محظوظ کیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...