https://goo.gl/69VvcG
سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں، نواز شریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ساڑھے چار سال کے بعد بھی ناکامیوں کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے، ان کی ہر بات نواز شریف سے شروع ہوکر انہیں پر ختم ہوتی ہے۔
نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ھے ۔ انکی ہر بات نوازشریف سے شروع ھو کر انھیں پر ختم!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 31, 2018
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے قوم کی خدمت کی ہوتی تو یون ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی، وعدے پورے کرنے کے لیے آرام قربان کرنا پڑتا ہے، ہم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام کر کے دکھایا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اپنی, دکھانے, سیاسی, لیے, مخالفین, مریم, نواز, نہیں, پاس, پاکستان, کارکردگی, کچھ, کے
No comments:
Post a Comment