Thursday, 15 February 2018

لودھراں الیکشن میں جہانگیر ترین کو عبرتناک شکست دینے والے پیر اقبال شاہ نے پہلا بیان ایسا دیدیا کہ سن کر آپ بھی کہیں گے ’کیا سادہ آدمی ہیں ‘

https://goo.gl/RcNSUR
لودھراں (نیوزڈیسک )لودھراں سے نو منتخب ایم این اے اقبال شاہ کہتے ہیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا، اگر ہار جاتے تو خوش دلی سے تسلیم کرتے، لودھراں ہمیشہ سے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے، کچھ عرصہ کیلئے ایک طلسماتی شخصیت نے طلسم چلانے کی کوشش کی تھی مگر طلسم چلا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو بڑے مارجن سے شکست دینے والے محمد اقبال شاہ کہتے ہیں کہ وہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہیں، خدمت کی سیاست کرتے ہیں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم دوستوں نے چلائی، ان کا کوئی خرچہ نہیں ہوا۔نومنتخب ایم این اے کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہیں حل کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں۔اقبال شاہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں، سادہ کھانا کھاتے ہیں، لوگوں کو دم درود بھی کرتے ہیں لیکن پیشہ ور پیر نہیں۔این اے 154 کی نشست جہانگیر ترین نے 2015 کے ضمنی انتخاب میں 38 ہزار ووٹوں سے جیتی تھی، اسی نشست پر اقبال شاہ نے حالیہ ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, ادمی, اقبال, الیکشن, اپ, ایسا, بھی, بیان, ترین, جہانگیر, دیدیا, دینے, سادہ, سن, شاہ, شکست, عبرتناک, لودھراں, میں, نے, والے, پاکستان, پہلا, پیر, کر, کو, کہ, کہیں, کیا, گے, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...