https://goo.gl/XBjUUP
سڈنی : دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں اور اس لحاظ سے امریکا دنیا میں پہلے نمبر ہے۔
امریکی ٹی وی رپورٹ کےمطابق امریکی جیلوں میں بائیس لاکھ قیدی موجود ہیں جو پوری دنیا کی جیلوں میں بند کل قیدیوں کی تعداد کا 20 فیصد ہے۔ امریکی جیلوں میں جتنے لوگ قید ہیں ان کی تعداد امریکا کی پندرہ ریاستوں کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔
امریکا میں 102 سینٹرل جیل، ایک ہزار 719 ریاستی جیل، دو ہزار 259 جیلیں نوجوانوں کے لئے مخصوص ہیں اور تین ہزار 228 مقامی اور تارکین وطن کے لئے مختص ہیں۔
دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سالانہ 12 ملین افراد جیلوں میں جاتے اور رہا ہوتے ہیں ۔ امریکا کی اکتیس ریاستوں میں تاحال پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔ دوسری جانب امریکا کے عدالتی نظام میں قومی ، نسلی تفریق اور عدم مساوات کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سفید فام امریکی شہریوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی شہری کہیں زیادہ جیلوں میں قید ہوتے ہیں۔
امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے زیادہ ارتکاب کرنے والی حکومت ہونے کے باوجود دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سب سے زیادہ ڈھنڈھورا پیٹتی ہے۔انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بڑی مثال ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، سماجی عدم مساوات اور نسلی امتیاز اور تفریق ہے۔
Urdu Khabrain
News, Pakistan World News, Pakistani News, Samaa, Top World News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, امریکی, انٹرنیشنل, جیلوں, دنیا, زیادہ, سب, سے, قیدی, میں, ہیں
Thursday, 15 February 2018
دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment