Saturday, 10 February 2018

صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں: جارج بش

https://goo.gl/rNRJo4
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد ہیں گزشتہ امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی اور صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں۔


متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی اور اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں تاہم اس مداخلت کے اثرات انتخابات کے نتائج پر پڑے یا نہیں؟ یہ ایک الگ سوال ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مداخلت جمہوریت کے لیے خطرناک ہے جبکہ روس اس سے قبل سرد جنگ کے زمانے میں بھی امریکا اور یورپی ممالک میں رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے ایسی مداخلت کی کوشش کرتا رہا ہے۔


سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں جو خامیوں کو بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پھر اسے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔


سابق امریکی صدر سے قبل موجود امریکی بدزبان صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی روس پر مداخلت کا الزام عائد کرچکے ہیں لیکن انکی جانب سے تاحال کوئی ایسے شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...