Thursday, 22 February 2018

ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا: فاروق ستار

https://goo.gl/6yhW1D
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجھے بغیر کسی شرط کے بہادر آباد آنے دیں متحدہ قومی موومنٹ کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں صاف ستھری اور پڑھی لکھی ایم کیو ایم چاہتا ہوں، بہادر آباد کے ساتھیوں کو سمجھائیں یکجہتی کو پارہ پارہ نہ کریں مجھے بغیر کسی شرط کے بہادر آباد آنے دیں، یقین دلاتا ہوں میں ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔


فاروق ستار نے کہا کہ آج سے میں اپنی سب سے بڑی کمزوری ’مروت‘ کو ختم کرتا ہوں اور آپ اپنی شرطیں ختم کریں ہم ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں کیوں کہ میرے پاس فارمولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور ایم کیو ایم کو کام نہیں کرنے دیا جارہا اور ہماری مرکزیت کو بھی چیلنج کیا جارہا ہے، بہادر آباد گروپ کے ارکان کارکنوں کے ریفرنڈم کو تسلیم کریں۔


فاروق ستار نے کہا کہ وہ لیاقت آباد جس سے اسلام آباد گھبراتا تھا آج وہ اپنوں کی سازش کا شکار ہو رہا ہے جب کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کررہی ہیں اور ہمارے ساتھی سازشوں کا شکار ہورہے ہیں، ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر پارٹی کو تقسیم کیا جارہا ہے، حقیقی ون بھی نامنظور اور حقیقی ٹو بھی نامنظور۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ایم, تقسیم, دوں, ستار, فاروق, نہیں, پاکستان, کو, کیو, گا, ہونے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...