https://goo.gl/Mu7VrC
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں جنگ چھیڑ تو لی تھی لیکن اب اس سے جان چھڑانی اس کے لیے مشکل ہو گئی ہے۔ تاہم اب پاکستان نے اسے اس جنگ سے پیچھا چھڑانے کا ایک سستا ترین نسخہ بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ ”اگر افغان جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہو توافغانستان کے بارڈر پر باڑ
لگانے کا خرچ ادا کردو۔“امریکہ کو یہ تجویز وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”اس باڑ کا خرچ ادا کرنا امریکہ کے لیے بہت سستا سودا ہو گا، افغان جنگ اسے بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ اگر وہ باڑ بنانے کے لیے ہمیں رقم دے دیتا ہے تو بہت جلد یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔“ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ”روزانہ پاک افغان بارڈر سے 70ہزار سے زائد لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور باڑ کے بغیر ہر ایک پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہمیں یہ باڑ ہمیں 2019ءتک تعمیر کرنی ہو گی۔“
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 14 February 2018
افغان جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہو تو۔۔۔پاکستان کو اتنی رقم ادا کرو، پاکستان نے امریکا کو پیشکش کر دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment