https://goo.gl/RDjWdE
پیونگ چنگ: جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس 2018 کی انتظامیہ نے مسلم مخالف احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایونٹ میں شامل مسلمان ایتھلیٹس اور سیاحوں کے لیے نماز کے لیے مختص جگہ ختم کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چنگ میں سرمائی اولمپکس 2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس میں روایتی
حریف شمالی کوریائی کھلاڑیوں سمیت مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔51 لاکھ آبادی والے ملک میں مسلمانوں کی تعداد صفر اعشاریہ دو فیصد ہے، مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے غرض سے ’مسلم دوست کوریا‘ قرار دے کر دیگر سہولیات کے ساتھ عبادت کے لیے خصوصی انتظامات کیے اور نماز کے لیے علیحدہ کمرے بنائے گئے تاہم چند مسلم مخالف افراد کی جانب سے احتجاج کے بعد نماز کی جگہ ختم کردی گئی ہے۔شہری سیاحتی شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوریائی سیاحتی آرگنائزیشن نے مسلمانوں کے خلاف احتجاج پر مسلمان کھلاڑیوں اور سیاحوں کی عبادت کے لیے بنائے گئے ’موبائل پریئرز روم‘ ختم کردیے ہیں۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 14 February 2018
انتظامیہ نے مسلمانوں کی عبادت کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment