https://goo.gl/31M9DD
برطانیہ کے لولائیڈز بینکنگ گروپ نے کریڈٹ کارڈ سے بٹکوائین اوردیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے ای میل میں بتایا لولائیڈز بینکنگ میں شامل ، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس اورایم بی این اے اپنے صارفین کو جاری کریڈٹ کارڈوں سے بٹکوائین اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کو ممنوع قراردے دیاہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کاکہناہے کہ برطانیہ کے گھروں کی خریداری کے لیے قرضے دینے والے بڑے بینکنگ گروپ نے اس خطرے کے پیش نظر اپنےکریڈٹ کارڈ صارفین کو بٹکوائین اور کریپٹو کرنسیوں کی خریداری سے روک دیاہے کہ ان کرنسیوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔
اخبار نے بتایا بینک کریڈٹ کارڈ سے بٹکوائین اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کرنے پر پیر آج سے کارڈوں کو بالکل بند کردے گاتاہم عوام کو ڈیبٹ کارڈ سے بٹکوائین اور کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے ۔
برطانوی اخبارنے بتایاہے کہ بینکنگ گروپ کو خطرہ ہے کہ لوگ بٹ کوائین اور ان جیسی کرنسیوں کو قیمت بڑھنے کے آسرے میں منافع کی لالچ میں اسے خریدے گےتاہم قیمتیں کم ہونے پر نقصان ہونے پر بہت بڑا بوجھ اورقرضہ ان پرچڑھ سکتاہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment