Thursday, 1 February 2018

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

https://goo.gl/Z8LW3K
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن عملدرآمد روک دیا گیا لیکن اس مرتبہ 6 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 15 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...