Thursday, 1 February 2018

ماں اور بچے کی صحت میں پاکستان پڑوسی ممالک سے پیچھے ہے: تحقیق

https://goo.gl/QiKDgB
اہم عالمی تحقیق کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اہداف کے تناظر میں پاکستان اپنے پڑوسی مسلم ممالک ایران، تاجکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کہیں پیچھے ہے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آغا خان یونیورسٹی، ٹورنٹو، کینیڈا کے سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ ایٹ دی ہاسپٹل فار سک چلڈرن اورڈیلا لینا اسکول آف پبلک ہیلتھ کے تحقیق کاروں نے مشترکہ طور پر 75 متاثرہ ممالک کے 1990ء سے 2015ء کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا جس کے تحت انھوں نے خصوصی طور پر اسلامی ممالک میں پائی جانے والی شرح اور تبدیلی کے محرکات کا جائزہ لیا۔

اس مطالعے کے مطابق پاکستان 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی روک تھام کی فعالیت کے حوالے سے دوسرے بدترین گروپ میں شامل ہے۔ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ماؤں کی اموات میں کمی کے حوالے سے بھی کچھ خاص بہتری ظاہر نہیں ہوئی۔

اے کے یو سینٹر آف ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور تحقیق کے اہم مصنف پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں اندازاً 303,000 مائیں اور 5 سال سے کم عمر 5.9 ملین بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...