Wednesday, 7 February 2018

پہلی ڈی این اے لیب کا افتتاح آج ہوگا

https://goo.gl/ofwjXX
خیبرپختونخوا میں پہلی ڈی این اے لیب کا افتتاح آج ہوگا۔ خیبرمیڈیکل کالج میں بننے والی اس لیبارٹری میں وہ فرانزک ٹیسٹ ہوسکیں گے جو اس سے پہلے اسلام آباد اور پنجاب میں کروائے جاتے تھے۔


خیبر میڈیکل کالج میں بننے والی فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کے ساتھ ہی صوبہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی سہولت دستیاب ہوجائے گی۔


حکام کے مطابق لیب کے غیر فعال رہنے کی وجہ ڈی این اے کٹس کی عدم دستیابی تھی۔ لیب کے لئے ابتدائی طور پر 300 ڈی این اے کٹس خریدی گئیں تھیں جو استعمال نہ ہونے کے وجہ زائدالمیعاد ہو گئیں۔ جس کے باعث ڈی این اے نمونے ٹیسٹ کے لیے نمونے اسلام آباد اور لاہور بیجے جاتے رہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کٹس کی خریداری میں بنک سے لیٹر آف کریڈیٹ کے حصول میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...