https://goo.gl/Lbg7t9
جدہ(نیو زڈیسک) سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ٗرواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور
آپریٹرز میں تقسیم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی۔وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود نے بتایا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائیگی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی۔بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 12 February 2018
پاکستانیوں کو یہ خوشخبری سنادو، سعودی عرب نے ایسا اعلان کر دیا جسے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment