Monday, 5 February 2018

فلسطینیوں کا اسرائیل کے منہ پر زور دار طمانچہ

https://goo.gl/ux859f
تنظیم آزادی فلسطین’ پی ایل او‘ نےاسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے سیاسی، انتظامی ،اقتصادی اور سیکیورٹی روابط ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام توجہ سلامتی کونسل میں صدر محمود عباس کے خطاب پرمرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔

فلسطینیوں کا اسرائیل کے منہ پر زور دار طمانچہ،، اسرائیل کے ساتھ تمام تعلق ختم کرنے کا فیصلہ۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، بیت المقدس کو فلسطینی ریاست دارالحکومت تسلیم کرنے، فلسطین میں یہودی آباد کاری کی روک تھام اور فلسطین پر صہیونی قبضے کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر زور۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز رام اللہ میں پی اویل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ 20 جنوری کو صدر محمود عباس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس وقت ہماری تمام تر توجہ اس خطاب کو کامیاب بنانے پرمرکوز ہونی چاہیے، پی ایل او کاکہنا ہے کہ صدر محمود عباس کا سلامتی کونسل سے خطاب اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ فلسطینی عالمی قانون اور بین الاقوامی آئینی اداروں کے ساتھ مل کر تنازع فلسطین حل کرنے کا خواہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری تمام منصوبوں کو ختم کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے سیکیورٹی، اقتصادی، سیاسی، سفارتی، اورانتظامی روابط ختم کردے۔

اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی پیرس میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے اقتصادی سمجھوتے سے بھی باہر آجائے اور آزاد قومی معاشی پروگرام کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرے، ساتھ ہی فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینیی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام، نسلی امتیاز۔ فلسطینیوں کے قتل عام، غرب اردن، وادی اردن اور دیگر فلسطینی شہروں میں جاری اسرائیلی انتقامی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرنے پر زور دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...