https://goo.gl/yK7YDu
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو لیبیا بھیجنے والے ملزم سمیت پانچ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق مرکزی ملزم محبوب شاہ کو ساتھیوں سیمت گرفتار کیا گیا ہے۔
محبوب شاہ دربار بابا فقیر شاہ کا گدی نشین ہے جس نے واقعے میں جاں بحق افراد کو لیبیا بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ محبوب شاہ کا بھائی لیبیا اور بیٹا اٹلی میں مقیم ہے، ملزم ان دونوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محبوب شاہ لوگوں کو دبئی کے راستے لیبیا بھیجتا اور لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی پہنچایا جاتا تھا۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق دیگر ملزمان میں نثار احمد، صفدر، کامران اور اسلم شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجواتے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد پنجاب میں انسانی اسمگلروں کی تلاش پھر سے شروع کردی گئی ہے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے اسماعیل بہتر روزگار اور اچھے مستقبل کی تلاش میں اپنی بیوی عظمت بی بی، بیٹا 5سالہ سعد اور ڈیڑھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ یورپ کے سفر کے لیے نکلے تھے تاہم یہ غیر قانونی تھا۔
تحصیل جلال پور جٹاں کے لقمان علی اور حمزہ ڈنگہ شہر کے کامران اقبال اور کھاریاں کے ذبیح اللہ بھی اس سفر میں شامل تھے۔
منڈی بہاوالدین کے محمد قاسم بیگ، اکرام الحق، محمد فرحان اور محمد تنزیل بھی بہتر مستقبل کی خاطر اس کشتی میں سوار ہوئے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایف آئی اے حکام نے گجرات اور منڈی بہاوالدین میں مرنے والوں کے ورثاء سے ملاقات کی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, افراد, بھجوانے, حادثے, سے, شکار, لیبیا, مرکزی, ملزم, میں, والا, پاکستان, کو, کے, گجرات, گرفتار
Monday, 5 February 2018
لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا مرکزی ملزم گجرات سے گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment