Sunday, 4 February 2018

پارٹی قیادت کا فیصلہ مسترد، اسحاق ڈار کا سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

https://goo.gl/2qsB5G
لندن (نیوزڈیسک) اسحاق ڈار نے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ دیے جانے کا پارٹی قیادت کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ لندن میں موجود اسحاق ڈار نے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی بھی

حاصل کر لیے ہیں۔اسحاق ڈار جلد اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ن لیگ کی اعلی قیادت نے اسحاق ڈار کو بوجہ ملک سے غیر حاضری، سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب بیماری کا بہانہ کرکے لندن میں موجود اسحاق ڈار نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم کچھ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ نیب کیسز کے باعث اسحاق ڈار کی وطن واپسی بظاہر ممکن نظر نہیں آ رہی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...