https://goo.gl/HgMptd
رپورٹ:مظہر اقبال
کراچی: قازغستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں سے پاکستان آنے والے کپاس کے 150 ٹرک افغانستان میں پھنس گئے، جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر بحران منڈلا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کپاس کے ان ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی اور انھیں کراچی پورٹ کے ذریعے کلیئرنس حاصل کرنے کا حکم دیا ہے.
یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کپاس کی تیس لاکھ گانٹھوں کی ضرورت ہے، جسے پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ جنوری کو کپاس امپورٹ کرنے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی، لیکن بااثر کاٹن جینرزکے دباؤ کے باعث پندرہ روز تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا اور اب ان کے دباؤ پر ٹرکوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی.
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر ذخیرہ اندوز کپاس کی قلت پیدا کرکے اپنی ذخیرہ کردہ کپاس مہنگے داموں فروخت کرنا چاہتے ہیں، اگر حکومت نے فوری نوٹس نہیں لیا اور ٹرکوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی، تو کپاس کا بحران پیدا ہوسکتا ہے.
واضح رہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پاکستان کی برآمدات میں ستر فیصد حصہ ہے، یہ صنعت لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے. 2017 میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مہنگی ہونے کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا اور تیس ٹیکسٹائل ملز حالیہ دنوں ٹھپ ہوگئیں۔ گذشتہ چند برسوں میں بند ہونے والی ٹیکسٹائل ملز کی تعداد 100 ہوگئی ہے.
ماہرین کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کی ٹیکسٹائل مصنوعات کا مقابلہ کرنے سے پہلے ہی قاصر تھی، کپاس کے حالیہ بحران کے باعث انڈسٹری کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Sunday, 4 February 2018
کپاس کے 150 ٹرک افغانستان میں پھنس گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران کا سامنا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment