https://goo.gl/HNN6aD
حکومت نے آئندہ مالی سال میں غریب لوگوں کے لیے 51 لاکھ مکان اور دو کروڑ ٹائلٹ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
انڈیا میں وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں دس کروڑ غریب خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا آخری مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپے سالانہ کی مفت انشورنس ملے گی اور پچاس کروڑ لوگ اس سے فیض یاب ہوں گے۔
ملک میں آئندہ برس پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں اور بجٹ کی تجاویز سے یہ صاف ظاہر ہے کہ حکومت کسانوں اور غریب عوام کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ اس کی ترجیحات کی فہرست میں وہ سب سے اوپر ہیں۔
بجٹ کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ دیہی علاقوں اور زراعت کے لیے بجٹ میں ساڑھے چودہ لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے
مفت بیمے کی سکیم کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن یہ ان غریب لوگوں کے لیے بہت بڑی خبر ہے جو خستہ حال سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ علاج کے مہنگے خرچ کی وجہ سے مناسب علاج نہیں کرا پاتے۔ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جہاں مفت دوائیں اور زچگی کی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔
حکومت نے آئندہ مالی سال میں غریب لوگوں کے لیے 51 لاکھ مکان اور دو کروڑ ٹائلٹ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ارون جیٹلی نے اپنی تقریبا دو گھنٹے کی تقریر میں کہا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کا حکومت کو احساس ہے اور ان کی فصل کا انہیں مناسب معاوضہ دیاجائے گا اور اب حکومت کسانوں کو ان کی فصل کے لیے لاگت کی ڈیڑھ رقم ادا کرے گی۔
بجٹ کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ دیہی علاقوں اور زراعت کے لیے بجٹ میں ساڑھے 14 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ انڈیا میں گذشتہ چند برسوں میں کسانوں کی آمدنی کم ہوئی ہے اور حکومت کو اس الزام کا بھی سامنا ہے کہ وہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ حکومت صرف بزنس کی راہ ہی آسان نہیں بنانا چاہتی بلکہ اس کی کوشش لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی ہے۔
لیکن وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے تخمینوں کے مطابق معیشت جلدی ہی تقریباً آٹھ فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی تدابیر کی گئی ہیں۔ فی الحال انڈیا کی معیشت حجم کے لحاظ سے ایشیا میں تیسرے نمبر پر ہے لیکن رواں مالی سال میں ترقی کی رفتار ساڑھے چھ فیصد سے کچھ زیادہ رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق 2016 میں اچانک بڑے نوٹ بند کرنے کے فیصلے اور مال اور خدمات پر ٹیکس (جی ایس ٹی) کے اطلاق میں مسائل کی وجہ سے ترقی کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔
حکومت نے نوکری پیشہ لوگوں کی انکم ٹیکس کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے دفاع کے بجٹ کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا لیکن پہلے سے ہی یہ قیاس آرائی تھی کہ دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق رواں مالی سال میں بجٹ خسارہ تین اعشاریہ پانچ فیصد رہا لیکن آئندہ برس میں اسے کم کرکے تین اعشاریہ تین فیصد کیا جائے گا۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ حکومت صرف بزنس کی راہ ہی آسان نہیں بنانا چاہتی بلکہ اس کی کوشش لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Indian News, India Pakistan News, India Urdu News, Online India News, Top India News
Sunday, 4 February 2018
انڈیا: پچاس کروڑ افراد کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment