https://goo.gl/CpMuKK
برازیلیا: حمل کے دوران خواتین کو عام طور پر طبی ماہرین غیر ضروری چہل قدمی کرنے سے گریز اور بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ دنیا میں آنے والے بچے اور ماں دونوں کی صحت کو محفوظ بنایا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق حمل کا مرحلہ ہر خاتون کے لیے بہت زیادہ اچھا اور اہم تجربہ ہوتا مگر جیسے جیسے زچگی کے ایام قریب آتےہیں مریضہ کو ذہنی دباؤ اور شدید درد کا احساس ہوتا ہے جو کہ قدرتی عمل ہے۔
ویسے تو عام طور پر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو آخری مہینوں میں غیر ضروری چہل قدمی اور بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں مگر برازیل میں ایک ایسا ڈاکٹر بھی ہے جو مریضہ کا علاج ڈانس کے ذریعے کرتا ہے۔
ڈاکٹر فرنینڈو کا ماننا ہے کہ ڈانس کے ذریعہ مریضہ ورزش کر لیتی اور اسی وجہ سے زچگی کا عمل بھی آسانی کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے گزر جاتا ہے۔
میوزک اور ڈانس سے خواتین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر لوگ انوکھے طریقہ علاج پر نہ صرف حیران ہوئے بلکہ کئی خواتین نے اس طریقے کو بہت مثبت بھی قرار دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق ڈانس کے اسٹیپ کرتے ہوئے خوب انجوائے کررہی ہیں۔ ڈاکٹر فرنینڈو کا کہنا ہے کہ ’ڈانس کرنے کی وجہ سے بچہ حرکت کرتا ہے اور زچگی کے دوران رحم سے باآسانی باہر آجاتا ہے‘۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, حاملہ, خواتین, سے, صحت, علاج, والا, ڈانس, ڈاکٹر, کا, کرنے
Sunday, 4 February 2018
حاملہ خواتین کا ڈانس سے علاج کرنے والا ڈاکٹر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment