Sunday, 4 February 2018

ہرے سیب کھائیے،خود کو پرکشش بنائیے

https://goo.gl/v3eTfZ

یوں تولوگ لال سیب کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن لال سیبوں کے ساتھ ساتھ ہرے سیبوں کی افادیت بھی کچھ کم نہیں ہے۔ لال سیبوں کی نسبت ہرے سیبوں کاذائقہ تھوڑا کھٹا میٹھا ہوتا ہےلیکن اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔



جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے بھی ختم کرنے میں کارآمد سمجھاجاتا ہے۔ ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے،جو کہ میٹا بولزم میں اضافہ کرتی ہے۔


ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار موجود ہوتی ہے،جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ہرے سیب میں کیلشیم کی بھی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے،


ڈاکٹرز کے مطابق ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ لیکن خیال اس بات کا رکھنا چاہیے کہ آپ سیب کو ہمیشہ چھلکے سمیت کھائیں کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہرے سیب میں موجود منرلز اور وٹامنزکی وجہ سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر رہتا ہیں۔


Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...