https://goo.gl/eQ57QE
آپ نے گوشت اور دالیں کھائی بھی ہوں گی اور ان کے فوائد سے واقف بھی ہوں گے لیکن کیا آپ سبزیوں کے فوائد سے واقف ہیں؟
اکثر لوگ سبزیوں کو کھاتے ہوئے منہ بناتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے انسان کی صحت متوازن رہتی ہے جبکہ سبزیوں کو دیگر مفید کامو ں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آلو
-1 اگر آلو کے چپس کاٹنے کے بعد ان کو نمک اور سرکہ ملے پانی میں ڈبو دیں۔ جب تلنے ہوں تو پانی نچوڑ کر مل لیں، چپس دوبارہ تلنے سے زیادہ خستہ اور کرارے بنتے ہیں۔
-2 بھاپ سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر کچا آلو رگڑیں۔ آبلہ نہیں پڑے گا۔
-3 بعض اوقات سالن میں آلو بالکل گل جاتے ہیں اور بکھرنے لگتے ہیں۔ آلو چھیل کر کاٹ کر نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دئیے جائیں اور پھر دھوکر ہانڈی میں ڈالیں تو پکنے کے بعد وہ گھلیں گے نہیں۔
-4 آنکھوں کے ورم دور کرنے کے لئے آلو کے چھللے ہوئے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔
-5 جس پانی میں آلو ابالے گئے ہوں، اس پانی سے چاندی کے برتن دھوئیں تو صاف ہوجاتے ہیں۔
چقندر
چقندر سلاد میں استعمال کرنا ہو تو اسے ابال کر کرکش کرکے استعمال کریں، اسے چھیلتے ہوئے ہاتھ رنگ دار ہوجاتے ہیں۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کو ابال کر اخبار پر رکھ دیں اور بغیر ہاتھ لگائے اخبار کے اندر رکھے رکھے ہاتھوں سے اخبار سمیت مل مل کر چھلکے اتار کر چھری سے بغیر پکڑے کاٹ لیں۔ اس طرح ہاتھ گندے نہیں ہوں گے۔ چقندر گرم تر سبزی ہے۔ لہٰذا سردیوں میں کھانی چاہیے۔ یہ پیٹ کی گیس کو ختم کرتے ہیں۔
سلاد یا سبز دھنیا
دونوں ہی بہت مفید سبزیاں ہیں مگر نازک بھی بہت ہیں۔ ہر روز ان کو بازار سے منگوانا مشکل ہوتو یوں کریں کہ گلاس یا جگ میں ٹھنڈا پانی بھریں اور سلاد یا ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں پانی میں ڈبودیں۔ تین چار روز تک بالکل تازہ رہیں گے۔ روزانہ ضرورت کے مطابق سلاد کے پتے پانی سے نکالیں اور استعمال کریں۔ فریج میں دھنیا یا سلاد رکھنا ہو تو اسے پلاسٹک کے لفافے میں کبھی نہ رکھیں۔ بلکہ کاغذ کے لفافہ میں ڈال کر رکھیں یا اخبار میں لپیٹ کر رکھ لیں۔
سبزیوں کو اخبار میں لپیٹ کر رکھیں تو وہ زیادہ دیر تازہ رہیں گی۔ فریج سے باہر بھی رکھیں تو پانی چھڑک کر اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔
شلجم اور کریلے کی کرواہٹ
نئے شلجم جب مارکیٹ میں آتے ہیں تو کھاری ہوتے ہیں۔ شلجموں کا کھارا پن دور کرنے کے لئے یوں تو ان کا پکاتے ہوئے سالن میں گڑ یا چینی ڈالی جاتی ہے۔ مگر کچھ لوگ سالن میں مٹھاس پسند نہیں کرتے۔ اس لئے جب شلجم چھیل کر ٹکڑے کریں تو ان پر نمک لگا کر رکھ دیں کچھ دیر بعد اچھی طرح دھولیں۔ اس طرح کھارا پانی نکل جائے گا۔ کریلے بھی چھیل کر، کاٹ کر، نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں تو ان کی کڑواہٹ ختم ہوجاتی ہے۔
کریلے اور ان کے چھلکے شوگر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں۔ چھلکوں کو دھوکر نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر نچوڑ کر پانی نکال دیں۔ تیل میں تل کے سالن کی طرح بغیر گوشت کے بھی بہت لذیذ بنتے ہیں۔ کریلے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ خون صاف ہوتا ہے۔ کریلے کا رس پینے سے پتھری صاف ہوجاتی ہے۔ جن کے چہرے پر کیل مہاسے ہوں، ان کو کریلے ضرور کھانا چاہئیں کیونکہ خون کو صاف کرکے جلد کو بھی شفاف بناتے ہیں۔
شلجم کے پتوں سمیت پکائیں تو قبض کا مرض دور ہوجاتا ہے۔
جن لوگوں کو پیشاب رک رک کر آتا ہو، وہ ہفتہ بھر شلجم کھائیں تو ٹھیک ہوجائے گ۔ جسمانی خشکی کی شکایت ہو تو کچے شلجم کھانے سے دور ہاجاتی ہے۔ کمزور بینائی کو کچے شلجم کھانے سے دور کیا جاسکتا ہے۔
ٹینڈے
گرمیوں میں بعض لوگوں کو ہاتھ پاﺅں جلنے، پیشاب کی کمی اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ ٹینڈے کھانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ خشک کھانسی کی شکایت ہو تو ٹینڈے کے بھجیا یا سالن کے کثرت استعمال سے تکلیف دور ہوجاتی ہے کیونکہ ٹینڈے حلق کی نالی کو ترکرتے ہیں۔
بند گوبھی
کچی گوبھی کھانا بہت مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید تر ہے۔ سلاد کے طور پر کھانے کے لئے اسے اسی وقت کاٹنا چاہیے جب کھانے کا وقت ہو کیونکہ اس میں شامل وٹامن سی ہوا میں تحیل ہوجاتے ہیں۔ اس کو دھو کر کاٹنا چاہیے کیونکہ کاٹ کر دھوئیں تو تمام وٹامنز پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔
بند گوبھی کھانے سے خون کی خرابی سے جو امراض ہوتے ہیں وہ دور ہوجاتے ہیں۔
ٹماٹر
-1 ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے۔ اس کا رس دانتوں کے لئے مفید ہے۔ خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔ بواسیر اور تلی کے امراض میں مفید ہے۔
-2 چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔ سرخ پکے ہوئے ٹماٹر کے دو ٹکڑے کرکے چہرے پر خوب ملنے کے تقریباً پندرہ منٹ بعد تک رس لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ پانی سے دھولیں۔
-3 کچے سبز ٹماٹر جلدی لال کرنے کے لئے انہیں اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔
-4 فریج میں ٹماٹروں کو پلاسٹک کے لفافے کے بجائے کاغذ کے لفافے میں رکھیں، اس طرح وہ زیادہ تازے رہتے ہیں اور گلتے نہیں۔
-5 ٹماٹر کا چھلکا ہضم نہیں ہوتا۔ اسے اتارنے کا آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ کاٹنے یا چھری کی نوک سے پکڑ کر چولہے کی آنچ پر رکھیں۔ ٹماٹر کا چلکا گرم ہوکر پھٹ جائے گا۔ اب اسے ہاتھ سے پکڑ کر چھلکا اتارلیں اور ٹماٹر سالن وغیرہ میں ڈال لیں۔
ہر دھنیا اور اس کے فوائد
ہم ہرے دھنیے کے محض چند پتے سالن پر سجاوٹ کی غرض سے ڈال دیتے ہیں حالانکہ یہ بہت مفید اور بے حد سستی سبزی ہے۔
-1 نیند کی کمی کی شکایت ہو ہرا خشک دھنیا خوب کھائیں۔
-2 سوزش، جلن، الرجی ہو تو ہرایا خشک دھنیا خوب کھائیں، آرام آجائے گا۔
-3 قے آرہی ہو تو دھنیے کا پانی پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
-4 زبان پر چھالے پڑے ہوں تو دھنیا کا عرق لگائیں۔
-5 کچا پیاز کھانے کے بعد منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ اسے ختم کرنے کے لئے چند دانے خشک دھنیا چبالیں۔
-6 سانس کی بدبو کو دور کرنے کے لئے موسم کے مطابق ہرا خشک دھنیا دن میں چار پانچ بار چبالیں۔
-7 گرمی میں پیاس بہت لگتی ہو تو دو تولے خشک دھنیا رات کو مٹی کے برتن میں بھگودیں۔ صبح کو چھان کر چینی ملائیں اور پئیں پیاس دور ہوجائے گی۔ دل دھڑکنے کے مرض میں بھی دھنیا کا پانی مفید ہے۔
-8 جن لوگوں کو ڈکار بہت آتے ہیں، وہ سوکھا دھنیا چبالیں تو شکایت دور ہوجاتی ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ دھنیا استعمال کرنا چاہیے۔
گاجریں
گاجریں، سرخ، کالی اور پیلی ہوتی ہیں۔ ہر ایک کی اپنی اپنی تاثیر ہے۔ کالی گاجریں فولاد، چونا، فاسفورس، پروٹین اور دیگر بہت سے اجزاءہوتے ہیں۔ اس کی کانجی بنتی ہے جو خون کو صاف کرکے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ کالی گاجر میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ گاجریں جگر کو طاقت دیتی ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گاجر کا جوس پینا چاہیے۔ اس سے نظر بھی تیز ہوتی ہے۔ پیلے رنگ کی گاجروں کا جوس نکال کر اس میں سونف بھگو دیں جب جوس خش ہوجائے تو دوبارہ مزید جوس ڈال دیں۔ جب یہ خشک ہوجائے تو سونف کو پیس کر چینی ملا کر ہر روز صبح ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو دودھ سے کھالیں۔ سونف کو سائے میں رکھ کر خشک کریں۔ دھوپ میں نہ ڈالیں۔
اگر کسی کو پیشاب میں رکاوٹ کی تکلیف ہو تو گاجروں کا جوس پئیں۔
گاجر کر مربہ کمزور دل والوں کے لئے ٹانک کا سا درجہ رکھتا ہے۔
صبح نہار منہ گاجر کا مربہ کھانے سے دل کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
کھیرے
کھیرا بظاہر سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے مگر اس کے فوائد کو دیکھتے ہوئے اس کا استعمال کثرت سے کرنا چاہیے۔
اس سے پیشاب کی جلن ختم ہوجاتی ہے اور رک رک کر پیشاب آنے کی تکلیف ہو تو دور ہوجاتی ہے۔
اسی تکلیف کے لئے کھیرے کے بیج ایک تولہ لے کر نیم کوب کرلیں یعنی ہلکا سا کوٹ لیں اور رات کو پانی میں بھگوکر صبح ہلکا سا جوش دے کر چھان لیں۔ اس پانی کو پینے سے رک رک کر پیشاب آنے اور جلن کی تکلیف دور ہوجاتی ہے۔
اسی مرض کے لئے بھنڈی بھی مفید ہے اور باتھو کا ساگ بھی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
No comments:
Post a Comment