Saturday, 3 February 2018

میں خودکشی کر رہی ہوں کیونکہ میرے ٹیچر نے مجھے۔۔۔نوجوان لڑکی کی خودشی جاتے جاتے کیا بات لکھ گئی

https://goo.gl/4HkbBT
بھارت میں ایک 16سالہ طالبہ نے پھندہ لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اور جاتے جاتے اپنے والد کے نام خط میں خودکشی کی ایسی وجہ لکھ گئی۔

کہ باپ پر بجلیاں گر پڑیں۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں لڑکی نے اپنے دوپٹے سے کمرے میں لگے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی۔ اس نے اپنے باپ کے نام خط میں لکھا کہ ”سکول میں میرا ٹیچر میری توہین کرتا ہے اور مجھے ہتک آمیز ناموں سے پکارتا ہے۔ میں اب کبھی سکول نہیں جانا چاہتی، لہٰذا میں آپ سب سے دور جا رہی ہوں۔“۔
لڑکی کے باپ کا کہنا تھا کہ ”میری بیٹی بہت اچھی طالبہ تھی۔ دو روز قبل اس کا اپنے بھائی سے معمولی جھگڑا ہوا تھا اور اس نے اپنے بھائی سے کہا تھاکہ میں ٹیچر بنوں گی اور خود کماﺅں گی۔ اس کے استاد نے اس کی کتنی بے عزتی کی ہو گی کہ وہ اس انتہائی اقدام پر مجبور ہو گئی؟۔

وہ کچھ عرصہ پہلے ہی اس سرکاری سکول میں داخل ہوئی تھی اور میں تین بار سکول جا کر اس کے ٹیچرز سے ملا تھالیکن مجھے اپنی بیٹی کی کوئی شکایت نہیں ملی۔“رپورٹ کے مطابق طالبہ غازی پور کے سروودیا گرلز سکول میں پڑھتی تھی۔ پولیس نے اس کے ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...