Sunday, 25 February 2018

ہم اپنادوسرامیچ کوئٹہ سے کیوں ہارے ؟لاہورقلندرکے بائولرشاہین آفریدی نے وجہ بتادی

https://goo.gl/6C5NrG
دبئی(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل دوسرا میچ ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہم اچھا کھیل رہے تھے مگر بعد میں بیٹنگ کی وجہ سے میچ ہارے۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں اپنا دوسرا میچ ہارنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے ،انشاءاللہ اگلے میچوں میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنے مستقبل کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل سے اچھی کرکٹ سیکھوں اور بڑے لیجنڈز کے ساتھ اچھی کرکٹ سیکھنے کا موقع ملے اور تاکہ پاکستان کی نمائندگی کرسکوں۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...