Sunday, 25 February 2018

بھارتی اداکارہ مسافر ٹرین میں ہراسانی کا شکار

https://goo.gl/7kBtfk
بھارت میں آئے روز زیادتی اور ہراسانی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔اور ان واقعات کی زد میں کئی بار معروف شخصیات بھی آ جاتی ہیں۔

ہالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ تو جنسی زیادتی کی خبریں زیر گردش تھیں وہیں اب بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی چلتی ٹرین میں ہراسمنٹ کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جا رہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالا شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سنوشا سنتوس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیونکہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ اُن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...