Saturday, 3 February 2018

شاہد آفریدی کی نقیب اللہ کے والد سے ملاقات

https://goo.gl/rL59eG

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی نے جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور بیٹے کے بچھڑنے پر تعزیت کی۔



تفصیلات کے مطابق 13 جنوری کو کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی بے گناہی کا پوری قوم نے ثبوت دیا اور لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا۔


ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں 13 جنوری کو پولیس پارٹی نے خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا اور الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 4 تحریک طالبان کے کارندے ہلاک ہوئے جن میں نقیب اللہ محسود بھی شامل تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...