https://goo.gl/gvqPKU
قابض اسرائیلی فورسز کے نہتے فلسطینوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی نوجوان ھیثم ابو نعیم کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔گذشتہ چھے دسمبر کو جب سے ٹرمپ نے بیت ا لمقدس کے بارے میں اپنے متنازعہ فیصلے کا اعلان کیا ہے فلسطینی علاقوں میں آئے دن پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں۔
فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد نئی تحریک انتفاضہ قدس شروع کردی ہے۔ اس دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک بیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں بھی فلسطینیوں پر حملہ کرکے کم سے کم دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے مغربی محلے واد برقین میں حملہ کرکے شہید احمد جرار کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 4 February 2018
صییہونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment