https://goo.gl/wNsNVE
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر سرحدوں پر اشتعال انگیزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔
پاکستان نے بھارت سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصر وفد کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دے اور 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔
واضح رہے کہ گذ شتہ روز بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ، جس سے ایک شہری شہید، جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل 28 جنوری کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ، کوٹلی، راولا کوٹ اور بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے گرد شہری آبادی کونشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل 15 جنوری کو بھارت نےلائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی اور جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوان کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنوں کی مرمت کر رہے تھے کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ پاکستانی فائرنگ کے باعث کئی بھارتی فوجی چوکیوں کو بھی سخت نقصان پہنچا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بھارتی, خارجہ, دفتر, طلبی, پاکستان, ڈپٹی, کمشنر, کی, ہائی
No comments:
Post a Comment