https://goo.gl/1fxZQX
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کو ملاقات کے لیے پیانگ یانگ آنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ اگر صدر مون جئی دعوت قبول کرلیتے ہیں تو یہ شمالی اور جنوربی کوریا کے سربراہوں کے مابین گزشتہ 10 برسوں میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی ۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ترجمان کم ائی کیوم نے خبر کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ ملاقات کی دعوت کم جونگ ان کی بہن کم یوجونگ پیو چانگ نے سیئول میں صدارتی محل میں دیئے گئے ظہرانے کے دوران دی۔
ان دنوں یوجونگ پیوچانک جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں جاری سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشدیدگی جاری تھی اور تقریباً دو برسوں تک دونوں ملکوں کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو سکے۔
تاہم دونوں ملکوں نے فوجی مذکرات کا فیصلہ کرنے کے ساتھ فروری 2016 سے بند ملٹری ہاٹ لائن کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا اور اولمپکس منتظمین، سرمائی اولمپکس 2018 کو 'امن اولمپکس' قرار دیتے ہوئے ان مقابلوں میں شمالی کوریا کی شرکت کے خواہشمند تھے لیکن اس حوالے سے پیانگ یانگ نے مکمل خاموشی برقرار رکھی تھی۔
بعدازاں شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018 میں شرکت کا اعلان کیا اور 10 جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کی جانب سے اپنی ٹیم کو سرمائی اولمپک میں شرکت کے لیے بھیجنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
بلیو ہاؤس کے صدارتی ترجمان نے بتایا کہ یوجونگ پیوچانک نے جنوبی کوریا کے رہنما کو مستقبل قریب میں شمالی کوریا آنے دعوت دی جس پر جنوبی کوریا کے صدر نے مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس حوالے سے ساز گار ماحول بنانے کی ضروت ہے جس میں ملاقات یقینی ہو سکے’۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھنے پر امریکا نے بھی سخت ردِعمل کا اظہار کرتےہوئے متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔
دوسری جانب امریکا کے اتحادی جنوبی کوریا نے بھی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا اور دونوں کے درمیان کشیدگی رہی تھی۔
دسمبر 2017 میں شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ چھڑی تو شمالی کوریا کی حکومت کو مکمل طور پر نیست و نابود کردیا جائے گا۔
امریکا نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ روابط ختم کریے جائیں تاہم ماسکو نے پیانگ یانگ سے تعلقات ختم کرنے کے واشنگٹن کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 19 February 2018
شمالی کوریا کے لیڈر کی جنوبی کوریا کے صدر کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment