Monday, 19 February 2018

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،ایسا کام کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں کہ دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں

https://goo.gl/uG2vfB
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔اب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے دل میں انسانیت اور پاکستانیوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔اہلیہ وسیم اکرم نے اپنے اتوار کے دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور کراچی میں سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی ۔آج اکرم فاؤنڈیشن کی جانب سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں رن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شنیرا اکرم نے خاص طور پر شرکت کی ۔واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔بعدازاں شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...