Friday, 16 February 2018

شرارتی بچے سے ایسی کیا غلطی ہوئی جو ریسکو کے عملے کی مدد لینا پڑی

https://goo.gl/beYmZM
سالہ خوبصورت لیکن شرارتی سا بچہ جب ٹوائلٹ سیٹ میں اپنا سر پھنسا بیٹھا تو فائر فائٹرز کی مدد لینا پڑ گئی۔

انہوں نے ٹوائلٹ سیٹ کے پلاسٹک کو کاٹنے کی کوشش کی تو بچہ رونے لگا۔ اس کے بعد فائر فائٹرز اس کی نازک سی گردن کو ٹوائلٹ سیٹ سے آزاد کرانے کے لیے سخت پلاسٹک پگھلانے لگے تا کہ کاٹنے کی صورت میں پلاسٹک کے نوکدار کونوں یا پلائرز سے بچے کی گردن کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بچہ، جس کا نام نہیں بتایا گیا، مشرقی چین کے صوبے جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں رہتا ہے۔

اس کے ماں باپ کام پر جاتے ہیں تو دادا دادی اس کا خیال رکھتے ہیں۔ اس کے دادا دادی اسے گولوؤ ڈسٹرکٹ فائر ڈیپارٹمنٹ میں پلاسٹک کی ٹوائلٹ سیٹ کے ہمراہ لے کر آئے جو کہ اس کی گردن کے گرد پھنسی تھی۔ بچے کی دادی کے مطابق اس کھلنڈرے بچے نے بے بی ٹوائلٹ سیٹ کے دائرے میں اپنا سر رکھ دیا تھا۔

جب وہ اپنا سر واپس نہیں نکال پایا تو مدد کے لیے چلانا شروع کر دیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ میں بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر مین اس بچے کو پرسکون رکھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ چلاتا ہے: "میں گھر جانا چاہتا ہوں." فائر فائٹرز نے ہائیڈرالک پلائرز کا استعمال کیا تا کہ پلاسٹک کو کاٹا جا سکے لیکن انہیں خوف تھا کہ تیز دھار سے اس چھوٹے سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پھر انہوں نے کاٹنے کے بجائے پلاسٹک کے اتنے حصے کو پگھلانے کی کوشش کی جس سے لڑکے کا سر بآسانی باہر نکل سکے، اس سارے عمل میں کچھ منٹ صرف ہوئے۔

یہ ویڈیو اس کا سر آزاد ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ اس کا سر باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس دوران فائر فائٹرز میں سے ایک نے اپنے موبائل فون پر بچے کو کارٹون دکھانے شروع کر دیے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...